تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ن لیگ اور پی پی کے درمیان بڑی پیش رفت

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن ) اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں بڑی پیشرفت سامنے ‏آئی ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ن لیگ قائد نوازشریف نے اپنی جماعت کو انِ ‏ہاؤس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ کے ایک سے زائد اہم رہنماؤں نے اےآروائی نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ‏کبھی نہیں کہا عمران خان کو غیرآئینی طریقے سے ہٹایا جائے ہم آئینی طریقہ ہی اپنانےکےحامی ہیں جوان ہاؤس ‏چینج ہی بنتاہے۔

لیگی رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ پی پی، ن لیگ ایک ہوں تو انِ ہاؤس تبدیلی میں مشکل نہیں ہو گی، دونوں میں اس ‏وقت نئی حکومت کی مدت پر بات چیت جاری ہے امیدہے آئندہ انتخابات کے معاملے پر بھی اتفاق رائے جلد ہو ‏گا۔

واضح رہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان پسِ پردہ ابطوں کا سلسلے جاری ہے جس میں تنظیمی قیادت اہم ‏سیاسی امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -