جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کی سیاحت کی عالمی رینکنگ میں ترقی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ٹریول اینڈ ٹورازم کی عالمی رینکنگ بڑی ترقی کر لی اور بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے اپنی درجہ بندی 20 درجے بہتر کر لی۔

پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے جہاں برف پوش پہاڑ، جھرنے، آبشار اور دلکش سر سبز وادیاں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں وہیں حسین اور طویل سحرا کا طلسماتی حسن بھی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ٹریول اینڈ ٹورازم کی نئی عالمی درجہ بندی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان نے اپنی رینکنگ 20 درجے بہتر بنائی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان کو لوئر مڈل انکم معیشت قرار دیتے ہوئے ایشیا اور بحرالکاہل کے گروپ میں رکھا تھا، جس میں امریکا، اسپین، جاپان، فرانس، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ، چین، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

پاکستان نے 20 درجے ترقی کے ساتھ 101 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ رواں سال 2024 میں پاکستان کا اسکور 3.6 ہو گیا، جو 2019 میں اسکور 3.41 ایک تھا۔

مشال پاکستان کے چیف ایگزیکٹو افسر عامر جہانگیر نے رپورٹ کے اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیےکوششوں کی عکاسی ہو رہی ہے، اس سلسلے میں پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی جی ڈی پی میں سرفہرست 10 ممالک کا حصہ 75 فیصد کے قریب ہے، ایشیا اور بحرالکاہل کے گروپ میں پاکستان نے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں