اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ممبرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ فرخ نوید کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفرخ نوید سابقہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ہیں اور وہ پی اینڈ ڈی میں رنگ روڈ منصوبہ دیکھ رہے تھے، ڈاکٹرفرخ نوید سے رنگ روڈ انکوائری سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن میں پوچھ گچھ ہوگی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، انکوائری ٹیم اسکینڈل کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر انکوائری کا آغاز کیا ہے، تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل پر انکوائری کا آغاز کر دیا

یاد رہے راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا تھا، انکوائری میں بتایا گیا کہ سابق کمشنر محمد محمود نے رنگ روڈ کی سمت میں غیر قانونی تبدیلی کرائی اور کنسلٹنٹس کی ملی بھگت کے ساتھ رنگ روڈ کی سمت تبدیلی کے لیے غیر قانونی طور پر بولیوں کا اشتہار دیا۔ محمد محمود، سابق ایل اے سی وسیم تابش اور سابق افسر عبداللہ بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں