تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلئے لارجر تشکیل دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل 3 رکنی لارجر بینچ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلوں پر 18 اگست کو سماعت کرے گا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جن اکاؤنٹس کی معلومات فراہم کیں وہ فیصلے میں موجود ہی نہیں، الیکشن کمیشن کو بتایا کچھ اکاؤنٹس کی معلومات کچھ وجوہات کی بنا پر بتانا ضروری نہیں، مرکزی اکاؤنٹس سے کچھ رقوم صوبائی سربراہان کو بھیجی گئیں۔

انور منصور نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کسی بھی کارروائی سے روکا جائے، جسٹس عامر فارق نے کہا کہ کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کو ممنوعہ فنڈنگ کیس پر مزید کارروائی سے روکنے اور اسٹے آرڈر کا معاملہ بھی لارجر بنچ ہی دیکھے گا۔

Comments

- Advertisement -