تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

ممنوعہ فنڈنگ کیس: ’ٹھوس شواہد نہ ملے تو انکوائری بند کی جاسکتی ہے‘

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر ایف آئی اے نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ اوپننگ لیٹر پر دستخط سےمتعلق پوچھ گچھ کیلئےطلبی کے نوٹسز جاری کئےگئے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے جاری انکوائری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق شواہد سامنے آنے پر انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا ٹھوس شواہدنہ ملے توانکوائری بند یا متعلقہ فورم پر ارسال کی جائے گی، ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کو ہراساں نہیں کیا جارہا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹسز قانون کے مطابق ہیں عدالت عمران خان کو شامل تفتیش ہونےکی ہدایت کرکےدرخواست نمٹائے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹسز کو19 دسمبر تک معطل کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں