اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مکہ مکرمہ: داخلے پر پابندی سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اجازت نامے کے بغیر غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجازت نامےکے بغیر غیرملکیوں کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی کا آج سے نفاذ ہو گیا ہے۔

سعودی محکمہ امن کا کہنا ہے داخلےکے لیے عمرہ اور حج کے علاوہ ملازمت کا اجازت نامہ یا پھر پاسپورٹ مکہ سے جاری کیا گیا ہو۔

محکمہ امن کے ترجمان بریگیڈیئر سامی الشویرخ کا کہنا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر مقدس شہر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے غیرملکیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف ان غیرملکیوں کو مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کے پاس عمرہ یا حج اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں سے جاری ہونے والا اجازت نامہ ہے کہ وہ مکہ میں ملازمت کرتے ہیں یا پھر ان کا اقامہ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ سے جاری شدہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں