بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

شارع فیصل کو خوبصورت بنانے کے منصوبے کا آغاز، میئر، وزیر بلدیات نے افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے شارع فیصل کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا، منصوبے پر 195.71 ملین لاگت آئے گی، 18 کلومیٹر سڑک کے منصوبے کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر کراچی اور وزیر بلدیات نے شارع فیصل کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے، اس موقع پر وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی 400 سے زائد چھوٹی، بڑی سڑکوں پر کام شروع ہو چکا ہے، منصوبے پر195.71 ملین لاگت آئے گی۔

جیالے میئر اور اس کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید قربان پر میئر کراچی اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے بڑی بڑی شاہراہوں کو صاف کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ناصرحسین شاہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے سب کو بااختیار کرنا ہے، جن جن کے پاس مینڈیٹ ہے وہ سب بااختیار ہیں، پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ شروع کیا ہے، سیکڑوں اسکیمیں مکمل ہوچکی ہیں، باقیوں پر بھی کام جاری ہے،

انھوں نے کہا کہ کوتاہیاں اور خرابی کو ضرور پوائنٹ آؤٹ کریں مگر تنقید نہ کریں، کراچی ہمارا ہے لوگ عجیب باتیں کرتے ہیں وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، واٹربورڈ، کے ایم سی دیگر ادارے میئر کو جوابدہ ہیں، کراچی میں بہتری کے لیے کور کمانڈر کراچی کا بھی تعاون حاصل ہے۔

جماعت اسلامی کے کون سے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ جماعت اسلامی کے نمبر زیادہ تھے، 9 مئی واقعے کے بعد پی ٹی آئی کے لوگوں نے انھیں چھوڑ دیا، کیا 9 مئی کا واقعہ مرتضیٰ وہاب کو میئر بنانے کے لیے ہوا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو جہاں کچھ نہیں مل رہا تھا وہاں انھوں نےعزت بچائی ہے، گورنرصاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں، گورنر صاحب کے پاس مکمل اختیارات ہیں، ہمارے کراچی کا میئر بااختیار ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا شکرگزار ہوں کہ انھوں نے پراجیکٹ کو منظور کیا، شارع فیصل پر آج سے تزئین و آرائش کا کام شروع کر رہے ہیں، کراچی ایئرپورٹ کے سامنے اپارٹمنٹ پر بھی رنگ و روغن کیا جائیگا۔

شاہراہوں پر کہیں پچکاریاں تو کہیں گندگی پھیلی ہوئی تھی، کراچی ایئرپورٹ سے میٹرو پول ہوٹل تک شارع فیصل کی تزئین آرائش ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ آج سے چند سال پہلے تک شارع فیصل کا برا حال تھا، پیپلزپارٹی کی واحدحکومت ہے جس نے شارع فیصل کو درست کرنے کا فیصلہ کیا، ہم نےعید پر کام کر کے دکھایا، کہیں بھی آلائشیں نظرنہیں آئیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق کراچی میں روزانہ 50 سے 52 نالوں پر کام ہو رہا ہے، کچھ لوگ شرارت کرتے ہیں کہیں بوری تو کہیں پتھر نکل آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں