سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کی سہولت کے لئے قدیم زمینی راستے کو بحال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کے باعث حج کے اخراجات میں بھی واضح کمی واقع ہوجائے گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جزیرہ نما عرب میں سعودی عرب، بحرین اور عراق صدیوں سے حجاج کرام کے زیر استعمال قدیم حج راستوں کی حفاظت کے لیے ایک منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام مملکت کے ثقافتی ورثہ کمیشن، بحرین میں عرب علاقائی مرکز برائے عالمی ثقافتی ورثہ اور عراق میں نوادرات اور ثقافتی ورثہ کے اسٹیٹ بورڈ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
ایک حالیہ ورکشاپ میں یہ منصوبہ پیش کیا گیا تھا اور اس اہم منصوبے میں عراق سے مکہ تک کا مشہور زبیدہ راستہ بھی شامل ہے۔
ابتدائی اسلامی دور میں یہ مقام حجاج اور تجارت کے لیے ایک اہم اسٹیشن کے طور پر کام کرتی تھی، یہ ورکشاپ حج کے راستے میں ایک اہم اسٹیشن کی حیثیت سے خاص طور پر ”فیض الاثری”کے آثار قدیمہ کی حیثیت سے اہمیت کی وجہ سے حائل کے علاقے میں منعقد کی گئی۔
ورکشاپ کے شرکاء نے تینوں ممالک کے ثقافتی ورثے کے ماہرین کے درمیان تعاون کوفروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔
ماہرین نے قانونی تحفظ کے طریقہ کار، سائٹ کی حدود کی حد بندی، انتظام اور پائیدار ترقی کے اہداف کو تحفظ کی حکمت عملیوں میں شامل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سرحد پار سائٹس کی عالمی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ماہرین کی جانب سے پہلے ہی قدیم شہر فیض کا دورہ کیا جاچکا ہے، جو زبیدہ کے راستے پر واقع آثار قدیمہ کے لیے جانا جاتا ہے، تاکہ اس کے وزیٹر سینٹرز کے مناسب انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عربی خطاطی کے بہترین شاہکار
یاد رہے کہ یہ کوششیں سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر ایک اسٹریٹجک مقصد کے طور پر بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کے وزارت ثقافت کے مشن سے مطابقت رکھتی ہیں۔