تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

‏’ترقی پذیر ممالک کیلئے رعایتیں اور گرانٹس کے وعدے پورے کیے جائیں‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب ملکوں کےلیےاضافی ذخائر درکار مالیاتی ریلیف سے ‏بہت کم ہیں ترقی پذیرممالک کیلئے رعایتیں اورمالی گرانٹس کے وعدے پورے کیے جائیں۔

اقوام متحدہ کےاعلیٰ سطح سیاسی فورم سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‏دنیا کو کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسےچیلنجز کاسامنا ہے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی ‏مؤثر اور کامیاب رہی اب ہماری تمام تر کوششیں کورونا ویکسین مہم تیز کرنے پر ہیں کوروناویکسین ‏کی تیاری اور تقسیم کاعمل تیزبنانا ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ویکسین کیلئےترقی پذیرممالک کوگرانٹس اوررعایتیں بھی دینا ہوں گی ترقی ‏پذیرممالک کیلئے رعایتیں اورمالی گرانٹس کےوعدےپورےکیےجائیں امیرملکوں نےمعیشت متحرک ‏کرنےکیلئے17ٹریلین ڈالر خرچ کیے بدقسمتی سےان ممالک کی رسائی مطلوبہ ہدف کے5فیصدتک ہو ‏سکی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیرممالک کےلیےقرضوں کی ازسرنواسٹرکچرنگ بھی ضروری ہے چیلنجز ‏سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیرممالک کی امداد کو مؤثر بنانا ہو گا آئی ایم ایف اسپیشل ڈرائنگ رائٹس ‏کاقیام عمل میں لانے کی تجویزدے چکےہیں غریب ملکوں کےلیےاضافی ذخائردرکارمالیاتی ریلیف ‏سےبہت کم ہیں توقع ہےترقی پذیرملکوں کے لیے کم ازکم150ارب ڈالررکھےجائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیرملکوں کوچیلنجزسےنمٹنےکےقابل بنانےپرتوجہ مرکوز کرنا ہو گی ‏موسمیاتی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےترقی پذیرملکوں کوسالانہ180ملین ڈالرز درکار ہوں گے کورونا ‏صورتحال سے92فیصد پائیدار ترقیاتی اہداف متاثر ہوئےہیں پائیدار انفرا اسٹرکچرمیں سرمایہ کاری سے ‏متعلق مذاکرات ہونےچاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری روکنےسےمتعلق کم سےکم عالمی کارپوریٹ ٹیکس کی امریکی ‏تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں کوروناکی وبانےایک بارپھراقوام متحدہ کےایک دوسرےپرقریبی انحصار ‏کومنکشف کیاہے ہمیں تنازعات کے پرامن اورمنصفانہ حل پرتوجہ دیناہوگی ہمیں زیادہ مساوی، ‏مستحکم اور خوشحال دنیاکی تعمیر کیلئےعالمی تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔

Comments

- Advertisement -