جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

جوئے کو فروغ دینے کے الزام میں جنوبی بھارت کے کئی اسٹارز کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

تامل فلم انڈسٹری کے اسٹارز رانا دگوبتی، وجے دیوراکونڈا، لکشمی منچو اور دیگر کیخلاف جوئے کے پلیٹ فارم کو فروغ دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ پولیس نے 25 مشہور شخصیات اور انفلوئنسرز کے خلاف اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے غیرقانونی سٹے بازی اور جوا کھیلنے والے ایپس کو مبینہ طور پر پرموٹ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

ان اسٹارز میں ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیوراکونڈا، اور لکشمی منچو بھی شامل ہیں۔

یہ ایف آئی آر حیدرآباد کے میا پور پولیس اسٹیشن میں 32 سالہ تاجر پی ایم پھنیندرا سرما کی درخواست پر 19 مارچ کو درج کی گئی ہے جس میں سیلیربریٹیز کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔

شکایت کے مطابق یہ مشہور شخصیات مبینہ طور پر بیٹنگ کے مختلف پلیٹ فارمز کو فروغ دینے کے لیے بڑی رقم وصول کر رہی ہیں، جو صارفین کو اپنی محنت سے کمائی گئی رقم سے جوا کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

شکایت کنندہ پھنیندرا خود ان پلیٹ فارمز میں سے ایک میں سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند تھا لیکن اس کے خاندان کی جانب سے اسے ممکنہ مالی خطرات کے بارے میں خبردار کی گیا جس کے بعد وہ باز آگیا۔

پولیس رپورٹ میں کئی مشہور شخصیات اور انفلوئنسرز کی فہرست دی گئی ہے جن پر غیر قانونی جوا ایپس کو فروغ دینے کا الزام ہے، ان میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگیلا، سری ہنومانتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن اور بہت سے دوسرے نام شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں