پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سرجن جنرل لیفٹیننٹ سرفراز ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے جب کہ سرجن جنرل لیفٹیننٹ سرفراز کو بہ طور ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل زاہد حامد کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، اسی طرح سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایس پی ڈی پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام اور اہم سیکیورٹی آلات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جدید تحقیق کی روشنی میں حکمت عملی طے کرنا اور نئے چیلینجیز کا سامنا کرنا ہے جس کی سربراہی ایک لیفٹیننٹ جنرل کرتے ہیں.

پاک فوج میں معمول کے مطابق ہونے والی ان تقرریروں اور تبادلوں کا مقصد اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور باصلاحیت افرادی قوت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں