پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

ڈاکٹرز اور اساتذہ کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : ڈاکٹرز اور اساتذہ کے لئے پروموشن کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی حکومت نے تمام ڈاکٹرز اور اساتذہ کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ صرف وہی افرادترقی کےاہل ہونگے جو مقررہ کارکردگی کےمعیار پر پورا اتریں گے،چیف سیکرٹری

شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کارکردگی والے افراد کے کیسز آئندہ بورڈ اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے اور کارکردگی جانچنے کے لیے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس ودیگر اشاریوں کو شامل کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ترقی کے معاملات کو ہر قسم کی بے ضابطگی سے پاک رکھا جائے گا، اقدام کا مقصد قابل اساتذہ، ڈاکٹرز کے لیے میرٹ پر مبنی ماحول فراہم کرنا ہے۔

چیف سیکرٹری نے خبردار کیا متعلقہ محکمے نئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں