بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کم آمدنی والے اور غربا کے لیےصنعتوں کا فروغ ترجیح ہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے اور غربا کے لیےصنعتوں کا فروغ ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گھریلو صارفین سمیت صنعتوں کو ریلیف کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم کو قیمتوں کی صورت حال اور درپیش مسائل سے آگاہ کیاگیا۔

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کی قوت برداشت کو مدنظر نہیں رکھا، ماضی کی حکومتوں نے مہنگے اور غیرمنطقی معاہدے اور انتظامات کیے، نتیجے میں مہنگی بجلی اورگردشی قرضے کی صورت سامنے آئی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کے معاشی حالات بہتر کرنا ہے، کم آمدنی والے اور غربا کے لیے صنعتوں کا فروغ ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی کے لیے آؤٹ آف دی باکس حل، تجاویز پر غور کیا جائے، وقتی حل کے بجائے پائیدار بنیادوں پر قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔

غریب طبقے پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنا ہو سکے غریب طبقے پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جائے، اسمگلنگ ،ذخیرہ اندوزی کی روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں