پاک فوج کے37 بریگیڈیئرز کو میجرجنرل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی زیرصدارت آرمی پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں بریگیڈیئرز سے میجرجنرل تک ترقیوں کی منظوری دی گئی۔
پاک فوج کے37 بریگیڈیئرز کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ پروموشن پانے والوں میں بریگیڈیئر شہریار پرویز بٹ،عمر مقبول شامل بریگیڈیئر عاصم خان،غلام محمد،محمد ندیم اشرف، عامراشفاق، محمدامتنان، عبدالسمیع، عمر احمد، محمدشاہد، محمدفرحان، منیرالدین، محمدعرفان، نورولی خان، کمال انور، سلمان معین، نسیم انور، ملک عامر، عدنان سرور، محمدقدافی، نعیم اختر، محمدشہاب، ندیم یوسف، فرخ شہزاد، خرم نثار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ترقی پانےوالوں میں 12 ڈاکٹر بھی ہیں۔ آرمی میڈیکل کور سےترقی پانےوالوں میں بریگیڈیئر افتخار، عادل حسنین، مسزقمرالنسا، عرفان مرزا، رفیق ظفر، محمدوسیم، سہیل امین کی، نسیم احمد، مسزشازیہ نثار، اعجازغنی، ارشدنسیم، ندیم احمد شامل ہیں۔