پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب پولیس کے ماتحت افسران کے لیے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نئے آئی جی پولیس پنجاب کی طرف سے ماتحت افسران کے لیے اچھی خبر آ گئی، محکمے میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی ترقیوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے ماتحت افسران کی ترقیوں کا فیصلہ کر لیا، 2006 میں کنفرم ہونے والے سب انسپکٹرز کی فہرستیں طلب کر لی گئیں۔

اس سلسلے میں آر پی اوز، ڈی پی اوز کو تمام ریکارڈ اے سی آر آئی جی آفس بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی، انسپکٹرز سے ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقی کے لیے 51 نام فائنل کیے گئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے منتخب انسپکٹرز کی فہرستیں بھجوا دی گئیں، یہ فہرستیں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو بھجوائی گئی ہیں، ترقیوں کے لیے لاہور اور سہالہ میں پولیس کورس شروع کیے جائیں گے۔

نئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

یاد رہے کہ خود آئی جی پنجاب انعام غنی نے 9 ستمبر کو عہدے کا چارج سنبھالا ہے، انعام غنی کو شعیب دستگیر کی سبک دوشی کے بعد پنجاب پولیس کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

شعیب دستگیر کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ساتھ تنازع پر عہدے سے ہٹایا گیا، تاہم انھوں نے کہا تھا کہ جب تک عمر شیخ موجود ہوں گے وہ ڈیوٹی پر نہیں آئیں گے، جس پر انھیں ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نئے آئی جی کے چارج سنبھالنے پر سابق آئی جی غیرحاضر رہے، شعیب دستگیر نہ آئی جی آفس پہنچے نہ کمانڈ اسٹک حوالے کی، روایتاً نئے آئی جی کو سابق آئی جی کمانڈ اسٹک حوالے کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں