پاکستان میں لاپتہ افراد کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا اور اس کے اصل حقائق سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے، اس حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، جن کا حقائق سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ افراد کے مسئلے کو ہمارے ملک دشمن عناصر اور بیرونی میڈیا نے ایک سیاسی ایشومیں تبدیل کردیا ہے، لاپتہ افراد کے مسئلے کو کچھ تنظیمیں اسے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔
ایران میں میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا نام بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، بلوچستان میں لاپتہ افراد دہشتگردی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔