لاہور کے فیکٹری ایریا میں بھائی کا خون سفید ہو گیا جہاں جائیداد تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔
یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے فیکٹر ایریا میں پیش آیا ہے جہاں جائیداد کے تنازع پر ملزم بھائی نزیر نے مقتول بھائی سخاوت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ کے دوران سخاوت کا ملازم بلال بھی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت سخاوت اور بلال کے نام سے ہوئی، سخاوت ملزم کا بھائی جبکہ بلال مقتول کے دکان پر کام کرتا تھا شبہ ہے دونوں افراد کو جائیداد کے تنازع پر قتل کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے اس واقعے کے بعدفرار ہوگیا جبکہ مقتولین کی لاشیں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔