فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کی بے نامی جائیداد سیل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بے نامی جائیدادوں کیخلاف ایکشن جاری ہے اور اسلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے۔
حکام نے (ن) لیگی رہنما طلال چوہدری کی بے نامی جائیداد سیل کردی ہے، طلال چوہدری کی ایڈن گارڈن ہاوسنگ سوسائیٹی میں واقع جائیداد سیل کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کی جائیدادبےنامی کےساتھ غیرقانونی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر چوہدری تنویر کے خلاف ریفرنس دائر
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھرکے ڈپٹی کمشنرز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہوں کو اہم ذمے داری سونپی تھی۔
وزیر اعظم کی جانب سے ایک ماہ میں بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں۔
اس ضمن میں ڈی سیز، ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکو بے نامی جائیدادوں کی نشان دہی کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔