منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویؐ آمد

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 48 ہزار 288 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی، جبکہ 6 لاکھ 77 ہزار 687 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

- Advertisement -

انتظامیہ کے مطابق نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1787 رہی جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 187 تحائف زائرین کو پیش کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذور افراد نے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔

مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی میں عید کے سب سے بڑے اجتماعات، ریاض میں بارش کے دوران نماز عید

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک دروازے یا صحن سے دوسری جگہ گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کومنتقل کیا گیا، فیلڈ سروسز خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 446 رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں