جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

فوج اور عدلیہ کے احتساب کی تجویز زیر غور نہیں، ایاز صادق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پروٹوکول نہیں سیکیورٹی دی جارہی ہے، فوج اور عدلیہ کو لانے احتساب میں لانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نوازشریف سے ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اس لیے نوازشریف عدالت میں ضرور پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک کو کبھی فائدہ نہیں ہوا بلکہ اس کی وجہ سے ہماری معیشت بہت پیچھے گئی، نئے سوٹ اور اچکنیں سلوانے والوں کی چور دروازے سے داخل ہونے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

ایاز صادق نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کو احتساب میں لانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں اور نہ ہی آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش موجود ہے، جو لوگ اقتدار میں ووٹ سے نہیں آسکتے وہ اس طرح کی خواہشات رکھتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ نوازشریف کو پروٹوکول نہیں سیکیورٹی دی جارہی ہے، اسحاق ڈار کی طبعیت ناساز ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکے تاہم مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور ہم پیش بھی ہوئے۔


 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں