جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز سامنے آگئی، عوام کو ٹیکسز میں ریلیف دینے کے لیے بھی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مہنگی ترین بجلی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں جس سے ملک کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے، اب بجلی صارفین کو بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی ہے جس میں گھریلو صارفین کو ون سلیب بینیفٹ دینے کی آرا دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو ٹیکسز میں ریلیف دینے کی تجویز بھی زیرِغور ہے، صارفین کو زیادہ اقساط میں بل ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز فراہم کی گئی ہے۔

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کا کچھ حصہ موسم سرما میں ادا کرنے کا ریلیف دینےکی تجویز بھی سامنے آئی ہے، بجلی بلوں پرعائد ٹیکسوں میں کمی پر وزارتِ خزانہ کی رائے لینے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی، بجلی کے بلوں میں کمی کے حوالے سے ان میں فی الحال کوئی تجویز شامل نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں