بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

رواں سال بابا فرید کاعرس منسوخ کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن : رواں سال بابا فرید کاعرس منسوخ کرنے کی تجویز پنجاب حکومت کوارسال کردی گئی ، ڈپٹی کمشنر ہے کہ تقریبات منسوخ کرنے کی تجاویز کورونا کے پیش نظر بھجوائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو رواں سال بابا فرید کے عرس کی تقریبات منسوخ کرنے کی تجویزدے دی اور ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تجاویز پر مشتمل مراسلہ بھجوا دیا۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی طرف سے پنجاب حکومت کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 778ویں عرس کے موقع پردنیا بھرسےعرس میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں ۔

ڈپٹی کمشنر پاکپتن کے مطابق حکومت کو تقریبات منسوخ کرنے کی تجاویز کورونا وائرس کے پیش نظر بھجوائی گئیں۔

عرس بابا فرید کی تقریبات کا آغاز 25 ذوالحج کو ہونا تھا۔عرس کی سب سے بڑی رسم بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5 محرم کو ادا کی جانی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں