منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

اسلام آباد اور ریاض کو سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سعودی دارالحکومت ریاض کو سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق جو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں۔ وہاں انہوں نے سعودی شوریٰ کوننسل کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے دونوں ممالک کے درالحکومت شہروں اسلام آباد اور ریاض کو سسٹر سٹی قرار دینے کی تجویز پیش کی۔

اس ملاقات میں علاقائی سلامتی، مشرق وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسپیکر نے انہیں غزہ سے متعلق قومی اسمبلی سے متفقہ قرارداد کی منظوری سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کا ایک موقف ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات قابل فخر ہیں۔ غزہ کے لیے پاکستان کے عوام اور پارلیمنٹ کی توانا آواز کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں تعاون مستحکم کرنے کے لیے دورہ اہم ہے۔ پارلیمانی سفارت کاری سے دو طرفہ تعاون مزید مستحکم کریں گے۔

پاکستانی وفد نے سعودی عرب کے گرینڈ مفتی شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تعلیمات کی اصل روح اور حقیقی تشخص اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں