اسلام آباد : ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو جلسوں کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی، حکومت کو پریڈ گراؤنڈ پارکنگ اور اپوزیشن کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی تجویز دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے ڈی چوک میں جلسوں کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو جلسے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ پارکنگ میں جلسہ کرنے کی تجویز دے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے جلسے کے مقام کی تبدیلی پر مشروط رضا مندی ظاہرکر دی اور حکومتی جلسے کامقام تبدیل ہونے پراپوزیشن ڈی چوک پر جلسہ نہ کرنے پررضا مند ہے۔
ذرائع ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اپوزیشن کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی ہے تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے نئے مقام پرتاحال درخواست نہیں ملی۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ریڈ زون اور اس کے ایک کلومیٹر باہر تک پہلے ہی دفعہ144 لگائی جا چکی ہے۔