جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

گندم کی فی من امدادی قیمت 3000 ھزار مقرر کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے وفاق کو گندم کی فی من امدادی قیمت 3000 ھزار مقرر کرنے کی تجویز دے دی۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں کا گندم کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبائی وزرا اور محکمہ زراعت کے تمام سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی سیکریٹریز کی گندم کی سرکاری قیمت مقررکرنےکےمتلعق بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ سندھ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو گندم کی سرکاری قیمت فی من 3 ہزار مقررکرنے کی تجویزدی ہے سندھ حکومت نے ہمیشہ دیگر صوبوں سے زیادہ گندم کی سرکاری قیمت کاشتکاروں کو دی ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ سندھ نے 3 ھزار، پنجاب 2800 روپے، کے پی نے 2600 سو اور بلوچستان نے2800 روپے فی من امدادی قیمت مقرر کرنے کی تجویز دی۔

وفاقی وزیر فوڈ اور صوبائی وزراویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں