اسلام آباد: ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، انتظامیہ کو سخت کارروائی، جرمانے اور سزاؤں کا اختیار دے دیا گیا۔
کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے حلقوں میں متحرک ہوگئے جو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کو آگئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے مہم شروع کی ہے جس میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کو سخت کارروائی، جرمانے اور سزاؤں کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آج سے ماسک نہ پہننے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ کوئی شخص ماسک کے بغیر نکلا تو کارروائی ہو گی اور کارروائی ہونے پر کسی قسم کی سفارش نہیں مان جائے گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سیالکوٹ کے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، سیالکوٹ کے ہسپتال پہلے ہی مریضوں سے بھر چکے ہیں، اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، وام تعاون کرے مشکل فیصلے آپ کے مفاد میں ہیں۔