پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کیلئے امکانات روشن ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی سیفٹی ایجنسی ڈی ایف ٹی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) سیفٹی کا وفد اکتوبر کے آخری ہفتے میں کراچی پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایف ٹی کا وفد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم ،فلائٹ ڈیٹا مانٹرنگ سمیت بوئنگ 777 طیاروں کی مکمل آڈٹ کرے گا۔ سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کے آڈٹ کے بعد سول ایوی ایشن کا بھی آڈٹ کرے گا۔
- Advertisement -
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی ایف ٹی کے دورے سے متعلق پی آئی اے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں قوی امید ہے کہ ڈی ایف ٹی کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی آڈٹ کے بعد پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپ کی پروازوں کی بحالی کے امکانات ہیں۔