ملتان : ڈپٹی کمشنر ملتان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے اپنے بچوں کو بچائیں ، یہ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمدعلی بخاری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کواسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں، یہ کینڈی میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ کینڈی "جان لیوازہرہے ، کرسٹل میتھ نشے کو کینڈی بنا کربچوں کو دیا جا رہا ہے، والدین اپنےبچوں کوکسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں اور بچوں میں شعوراجاگر کریں
دوسری جانب پشاور میں بھی پیپل منڈی میں مضرصحت لالی پاپ کی فروخت کی اطلاع ملی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی، انتظامیہ کا کہنا ہے مضر صحت لالی پاپ سے بچوں کوآئس منشیات کی جانب مائل کیا جارہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا تھا کہ مضرصحت لالی پاپ فروخت کرنے پر بیشتر دکاندار کو گرفتارکرلیا ہے اور تمام مضر صحت اشیا تحویل میں لے لی گئی ہیں۔