اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شہریوں کی صحت کا تحفظ، کرونا کا پھیلاؤ روکنا اولین ترجیح ہوگی، اعجاز شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات میں کہا کہ رمضان میں ملک بھر کےلیے یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے کرونا وائرس کے پیش نظر لائحہ عمل طے کرنے کےلیے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں وزیروں نے فیصلہ کیا کہ تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد یکساں لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اعجاز شاہ جکا کہنا تھا کہ تجویز کردہ لائحہ عمل، ہدایات تمام ملک کیلئے یکساں ہونی چاہئیں اور باضابطہ طور پر ایسے نتیجے پر پہنچا جائے جس سے عبادات میں خلل نہ پڑے۔

وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ رمضان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ماہ رمضان میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مذہبی جوش و خروش کو زندہ رکھا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت کا تحفظ، کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا اولین ترجیح ہوگی، کوشش کریں گے کہ بہترین لائحہ عمل مرتب کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں