پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کمزور اور غریب طبقے کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کمزور اور غریب طبقے کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں امن وامان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے امن و امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام میں پولیس نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سال 2019 میں سنگین جرائم کی شرح میں 18 فیصد کمی آئی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہر لحاظ سے ایک ماڈل سٹی ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کمزور طبقے کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کمزور اور غریب طبقے کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔

گندم بنیادی ضرورت ہے کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گندم بنیادی ضرورت ہے کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں ہونا چاہیے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام پر توجہ دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں