وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف کراچی میں بینکوں کے ملازمین نے احتجاج کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہفتے کے روز کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف کراچی میں مختلف بینکوں کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے اس فیصلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بینکوں کے ملازمین کا اسٹیٹ بینک کے باہر احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین کا کہنا تھا ک دنیا بھر میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور تمام بینکس بند ہوتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا اعلان کریں۔
مزید پڑھیں: ہفتے کی دو سرکاری تعطیلات ختم : وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالتے ہی بڑا اعلان
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےعہدے کا منصب سنبھالتے ہی ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔