اسلام آباد میں مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج پر گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے احتجاج پر مقدمے میں گرفتار کارکنان جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف جمیل کے سامنے پیش ہوئے تو مجسٹریٹ نے گرفتار کارکنوں کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ مقدمہ جلد بازی میں قائم کیا گیا اور قانونی ضابطے پورے نہیں کیے گئے۔ پولیس نے مقدمے میں کارکنان پر مسلح ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
جماعت اسلامی کی قیادت سمیت 12 افراد پر تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے متن میں کہا گیا کہ مقررین نے حکومت وقت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقدمے میں دیگر افراد بھی نامزد ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مقدمے کر رہی ہے۔