ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ارشد شریف پر مقدمے کیخلاف صحافیوں کا بھرپور احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی ارشد شریف پر مقدمہ درج ہونے کے خلاف صحافیوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

لاہور میں احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں صحافیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالیہ حمزہ نے شرکت کی۔ انہوں نے ارشد شریف کے خلاف مقدمہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے کہا کہ اے آر وائی پر پابندیوں کے خلاف پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوگی، حکومت کی پی ٹی آئی سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شہید باپ اور شہید بھائی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، ہم ارشد شریف اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، رانا ثنا للہ چوڑیاں پہن لیں، کل تک مریم اور رانا ثنا اللہ خواتین کے حقوق کی بات کر رہے تھے۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری ریاستی غندہ گردی ہے۔

صحافی افضل بٹ نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یاد کریں جنگ کے دفتر کو آگ مسلم لیگ (ن) نے لگائی تھی، آئیں اور اس تحریک کا حصہ بنیں، پارٹی بننا ہے تو صحافیوں اور پاکستان کی بنیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں