واشنگٹن: بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیریوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بھارتی فوج اور وزیرِ اعظم مودی کے خلاف نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق کشمیریوں نے امریکا میں وائٹ ہاؤس کے باہر بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈین آرمی اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔
[bs-quote quote=”ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”مظاہرین کا مطالبہ”][/bs-quote]
مظاہرے کی قیادت سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انڈین آرمی کے بدترین مظالم کے باعث کشمیر جل رہا ہے، بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے اور عالمی برادری آرام سے سو رہی ہے۔
یاد رہے کہ تین دن قبل برطانوی شہر برمنگھم میں بھی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس موقف اختیار کیا ہے، ہم کشمیریوں کے لیے انصاف کی لڑائی لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افضل گرو کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
انھوں نے کہا کہ جون 2018 میں کشمیر میں مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ شائع ہوئی، رپورٹ میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ضمیر کو جھنجوڑا گیا ہے۔
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پر میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک اور دیگرحریت رہنماؤں نے ہڑتال کی کال دی، جس پر انھیں نظر بند کیا گیا۔