پیر, جون 17, 2024
اشتہار

اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل میں شہریوں کی جانب سے اپنی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تل ابیب میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکلے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے یرغمالیوں کی رہائی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، شہریوں نے ناکام پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے نیتن یاہو سے فوری مستعفی ہونے اور قبل ازوقت الیکشن کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف شہری احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز اسرائیل نے رفح پر حملے روکنے سے متعلق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ ماننے سے انکار کیا اور آج تازہ کارروائی میں 30 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے سے متعلق اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ رفح آپریشن سے فلسطینیوں کی تباہی کا خطرہ نہیں ہے، ایسی کارروائی نہیں کریں گے جس سے آبادی تباہ ہو۔

جبکہ اسرائیلی وزیر خزانہ اسمٹریچ کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے حکم پر کسی صورت عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا، غزہ پٹی میں جنگ روکنے کا مطلب اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانا ہے، وقت حماس کے ساتھ کھڑے ہونے والوں کو بے نقاب کرے گا۔

عالمی عدالت انصاف نے جنوبی افریقا کی درخواست پر اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا کہ غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کروائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔

فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنی جارحیت کو فوری طور پر روک دے اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کو تفتیش کیلیے انکلیو میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

رفح کراسنگ کو بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کیلیے کھولنے کا بھی حکم دیا گیا۔ آئی سی جے نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر عدالت کو اس کے حکم کردہ اقدامات کو لاگو کرنے میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں