ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ہانگ کانگ: مظاہرین کا چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہرے نہ رک سکے، مظاہرین نے چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مقامی دفتر میں تھوڑ پھوڑ کی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ سے جاری مظاہروں کے سلسلے کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ اس نیوز ایجنسی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

مظاہرین نے عمارت کے دروازے توڑ دئیے، دیواروں پر سرخ پینٹ سے نعرے لکھے اور عمارت کے داخلی گزرگاہوں میں آگ بھی لگا دی، بعد ازاں پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

اسی دوران پولیس نے شہر کے کئی حصوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی تیز دھار اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا، تاہم اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ میں گزشتہ ماہ احتجاجی مظاہرے کے دوران سینے میں گولی لگنے سے 18 سالہ طالب علم زخمی ہوگیا تھا، واقعے کے بعد طالب علم کے ساتھیوں نے بھی دھرنا دے دیا تھا۔

خیال رہے کہ ہانگ کانگ میں چین کے ہامی شہریوں نے قومی دن کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا تھا، اس موقع پر مخالفین بھی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

ہانگ کانگ میں حکومت نے عوام کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، متنازع بل واپس

ہانگ کانگ کی پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا تھا۔

ہانگ کانگ کے مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات آئی تھیں۔ غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ چین اس معاملے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں