ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

برطانیہ میں درجنوں مظاہرین گرفتار، خصوصی عدالتیں زیرِغور

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں پُرتشدد مظاہروں میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز 30 شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے اور مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

لیورپول، مانچسٹر، سٹوک آن ٹرینٹ، بلیک پول، بیلفاسٹ اور ہُل میں پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کر کے املاک کو نقصان بھی پہنچایا جب کہ شرپسند عناصر نے دکانیں توڑ کر لوٹ مار بھی کی۔

- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم نے تشدد میں ملوث افراد سے نمٹنے کیلئے پولیس کو سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے پُرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ خصوصی عدالتیں 24 گھنٹے کام کریں گی۔

اس حوالے سے حکومتی وزرا کی عدلیہ کے سینئر اراکین سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پُرتشدد مظاہروں میں ملوث گرفتار افراد کے کیس نمٹانےکیلئےعدالتیں 24گھنٹے کھلی رکھنے پر گفتگو کی گئی ہے۔ بات چیت میں عدالتیں کھلی رکھنےکے اضافی پروٹوکول کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں