اشتہار

ن لیگی کارکنوں اور وکلا کا سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب اور کے پی الیکشن کا فیصلہ آنے سے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر ریڈ زون میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا صوبوں میں الیکشن کیس سے متعلق فیصلہ آنے سے کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور وکلا نے سپریم کورٹ کے باہر شاہراہ دستور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔

مظاہرین نے عدلیہ کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ ملک وقوم کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ن لیگ کے مظاہرے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے آج اپنےغنڈے لے کر نعرے لگوائے۔ ملک میں مارشل لا کے حالات ہیں اور نہ ایمرجنسی کے۔ سب باتوں کو چھوڑیں اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیشنل الیکشن فریم ورک پر بات کریں۔

واضح رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا انتخابات منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا اور الیکشن شیڈول معمولی ردوبدل کے بعد بحال کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں