تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ایران میں پانی کی قلت پر احتجاج، فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

تہران : جنوب مغربی ایران میں پانی کے بحران کے باعث شہریوں نے سڑکیں بلاک کردیں، عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل سے مالامال جنوب مغربی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا شدید بحران جاری ہے کیوں کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران ایران کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

کرونا وبا اور عالمی پابندیوں کے ساتھ ساتھ پانی کے بحران نے ایرانی عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پانی کی قلت سے پریشان شہریوں نے سڑکوں پر نکل مظاہرہ کیا تو سیکیورٹی فورسز نے انہیں منتشر کرنے کےلیے گولیاں برسا دیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

عصرِجنوب نیوز ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں احتجاج میں شامل ایک عمر رسیدہ شہری کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’سرکاری ٹی وی کو وہ رپورٹ کرنا چاہیے جو ہم کہہ رہے ہیں اور پانی کی قلت کے باعث مرنے والی بھینسوں کی تصاویر بھی دکھانی چاہئیں۔

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ایران کے وزیر توانائی رضا ارداکانین نے گرمیوں میں پانی کی شدید قلت سے متعلق متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ملک میں 50 برس کے دوران یہ خشک ترین سال ہوگا’۔

Comments

- Advertisement -