بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عوامی ورکرزپارٹی کے رہنما کی رہائی کے لیے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:عوامی ورکرزپارٹی گلگت بلتستان کے رہنما کامریڈ بابا جان اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہرنیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کی جانب سے کامریڈ بابا جان کو ضمنی الیکشن میں نا اہل قراردینے اور عمرقید کی سزاکے فیصلے کی مذمت کی۔

مظاہرین نے کامریڈ بابا جان کی عمرقید سزا کے فیصلہ کو سیاسی انتقام قراردیاہے اورگلگت بلتستان میں حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے میرغضنفرکوگورنران کی بیوی کو رکن صوبائی اسمبلی اوربیٹے کو ضمنی الیکشن میں کھڑا کرنے جیسے اقدام کو مسلم لیگ ن کی ملک میں خاندانی نطام سیاست کا سلسلہ قراردیا ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کامریڈ بابا جان گلگت بلتستان کے مظلوم طبقے کی آواز ہیں ان کی رہائی اور ضمنی الیکشن میں شرکت کو یقینی بنانے کے کے لئے احتجاجی تحریک کے دائرہ کارکو مزید وسیع کریں گے۔

feature-image1-890x395_c

احتجاج میں نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان، انقلابی آدرش فورم کراچی اورنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ کامریڈ بابا جان کو پہلی باراس وقت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا جب گلگت بلتستان کے اس وقت کے وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ کے پروٹوکول آفیسر نے گولی چلا کرعطا آباد جھیل کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔

جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد یعنی باپ اور بیٹے کی موت واقع ہوئی تھی اورکامریڈ بابا جان نے اس موقع پر مشتعل ہونے والے ہنزہ کے عوام کی قیادت کرتے ہوئے مشتعل افرد کے ہمراہ پولیس سٹیشن سمیت چند سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔

کراچی پریس کلب پرمنعقد کئے جانے والے احتجاج کے موقع پرمظاہرین نے سانحہ عطا آباد کے مظاہرین پرگولی چلانےاوراس واقعہ میں ملوث سرکاری آفیسران پرمقدمہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظرعام پرلانے اورملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں