منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امریکا میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے نامعلوم شخص نے خود کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے فلسطین کا جھنڈا ہاتھوں میں اٹھائے احتجاج کرنے والے نامعلوم شخص نے خود کو آگ لگا دی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا پولیس چیف ڈیرن شیئربام نے اپنے بیان میں بتایا کہ شخص کی حالت تشویش ناک ہے، قونصل خانے کا سکیورٹی گارڈ بھی اس کو بچاتے ہوئے زخمی ہوا۔

پولیس چیف نے کہا کہ قونصل خانے کی عمارت بالکل محفوظ ہے اور بظاہر کوئی خطرہ نظر نہیں آتا، لگتا ہے کہ یہ عمل انتہائی سیاسی احتجاج کا نتیجہ ہے۔

- Advertisement -

احتجاج کرنے والا شخص 12 بج کر 17 منٹ پر قونصل خانے کی عمارت کے سامنے پہنچا اور پیٹرول چھڑک کرنے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

اسرائیلی قونصل جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے بارے میں جان کر افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی کا اس قدر ہولناک انداز میں اظہار کرنا افسوسناک ہے۔

گزشتہ روز اسرائیل نے جنگ بندی ختم ہونے کے فوراً بعد غزہ پر وحشیانہ بمباری کا آغاز کیا جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیل 7 اکبوتر کو حماس کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد سے غزہ میں کارروائیاں کر رہا ہے جس میں 15 ہزار سے زاہد فلسطینی شہید ہو چکے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں