اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

’پٹھان‘: بھارت میں شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے پُتلے نذرِ آتش

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی سُپر اداکار جوڑی شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست دھیہ پردیش کے شہر اندور میں فلم ’پٹھان‘ کے حال میں ریلیز ہونے والے گانے ’بے شرم رنگ‘ کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

’ویر شیواجی‘ گروپ نے گانے میں دپیکا پڈوکون کے قابلِ اعتراض لباس پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے دو طرفہ سڑک کا ایک ٹریک احتجاجاً بند کر دیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع

مظاہرین نے سڑک پر شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کے پُتلے نذرِ آتش کیے اور فلم کے مرکزی کرداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلم کی ریلیز روکی جائے کیوں کہ اس میں قابل اعتراض مواد ہے جس سے ہندو برادری سخت ناراض ہے۔

فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز کے لیے تیاری ہے۔ یہ یش راج فلمز اسپائی یونیورس کی چوتھی قسط ہے۔

قبل ازیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی گانے ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ناپسندگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گانے کے مناظر کی تصحیح کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ میں دپیکا پڈوکون کا نیا روپ دیکھ کر مداح حیران

انہوں نے دھمکی دی کہ اگر گانے کے مناظر کو تبدیل نہیں کیا گیا مدھیہ پردیش کی حکومت ریاست میں اس کی سنیما گھروں میں نمائش کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں