کراچی : اسلام آباد آپریشن کے خلاف لاہور اور کراچی میں بھی احتجاج شروع کردیا گیا ہے ، مظاہرین نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پررکاوٹیں کھڑی کردیں جبکہ مظاہرین نے نمائش چورنگی کے بھی دونوں ٹریک بند کردیے، جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے کے مظاہرین کیخلاف آپریشن کے بعد لاہور اور کراچی میں بھی مظاہرین نے احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پردھرنے کے شرکاکی ہنگامہ آرائی کی اور رکاوٹیں کھڑی کرکے دونوں ٹریک بند کردیے، پولیس کی بھارتی نفری نمائش چورنگی پہنچ گئی جبکہ واٹرکینن اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔
پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
لاہور میں مظاہرین نے امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک بند کر دی جبکہ ٹائر جلا کر لاہور،راولپنڈی جی ٹی روڈ بھی بند کردیا اور شہر کے ، داخلی وخارجی راستوں پررکاوٹیں کھڑی کردیں، جس کے بعد پولیس نے لاہور سے جی ٹی روڈ جانے والی ٹریفک کو شاہدرہ سے شیخوپورہ روڈ کی طرف موڑ دیا ہے۔
لاہور میں داتا دربار کے قریب احتجاج جاری ہے ، مظاہرین نے میٹرو سروس بند کردی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
شاہدرہ میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپ جاری ہے، مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار سمیت4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہریوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ سے تین افراد زخمی زخمی ہوئے۔
فیصل آباد میں چشتیہ چوک اور سمندری میں بھی مظاہرین کی ہنگامہ آرائی جاری ہے، مظاہرین نے ٹائر جلاکر سرگودھا روڈ اور رجانہ روڈ بلاک کردیا ہے۔
پتوکی،رینالہ خورد،جلال پوربھٹیاں،اوکاڑہ،بورے والا،سرائےعالمگیر میں بھی احتجاج جاری ہے جبکہ کراچی،حیدرآباد،عمرکوٹ میں احتجاج میں شرکا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
لاہور مال روڈ پر بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہے ، پولیس نےمظاہرین سے جلانےکے لیےلائےگئےٹائرچھین لیے جبکہ ملتان جلال پور روڈ بند کردیا گیا ہے۔
مانگا منڈی میں بھی صورتحال کشیدہ ہیں اور مین بازار بند کرا دیا گیا ہے ، مظاہرین نے ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں ، جس کے باعث مانگامنڈی چوک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
نیشنل ہائی ویزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹیکسلاکےقریب جی ٹی روڈکو بلاک کردیاگیا، مظاہرین نےٹیکسلاجی ٹی روڈکودونوں اطراف بندکردیا، جی ٹی روڈبلاک ہونےسےٹریفک کی قطاریں لگ گئیں ۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد:موٹروے پرچکری انٹرچینج پربھی لوگ بلاکنگ کیلئےجمع ہوگئے ہیں ، اسلام آبادسےلاہورموٹروےٹریفک کیلئےبندکردی گئی، جس کے باعث لاہور سےآنےوالی ٹریفک کو بلکسرانٹر چینج پر موڑا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں : فیض آباد دھرنے کے خلاف آپریشن‘ پتھراؤ سےمتعدد اہلکارزخمی
یاد رہے کہ فیض آباد ھرنا ختم کرانے کیلئے آج صبح بھرپور آپریشن شروع کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ بن گیا جبکہ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، سیکیورٹی فورسز نے اب تک اسی سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نےدھرنے کے مقام کوتین اطراف سےگھیرکرپیش قدمی کی، پولیس اور ایف سی اہلکار دھرنے کےمرکزی پنڈال میں داخل ہوگئے، پولیس کی جانب سے پہلے شدید آنسو گیس شیلنگ کی گئی، جس سے فیض آباد کی فضا میں آنسو گیس کےبادل چھا گئے۔
پولیس نے فیض آباد انٹر چینج اور میٹرواسٹیشن کومظاہرین سےخالی کرالیا، کیمپ بھی اکھاڑ دیےگئےمظاہرین نے منتشر ہونے کے بعد تڑامڑی چوک بلاک کردیا، مختلف مقامات پر آگ لگا کرگاڑیوں پرپتھراؤ کیا، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں، مظاہرین کے پتھراؤ سے متعددپولیس اور ایف سی اہلکارزخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کی دھرنا قائدین کو گرفتار کرنے کیلئے پیش قدمی جاری ہے، دھرنے کے مقام کو تاحال کلیئر نہ کرایا جاسکا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جارہی ہے، اسلام آباد کے مختلف علاقوں بھارہ کہو،ترامڑی چوک نیلو رمیں بھی پولیس اور مظاہرین میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے۔