اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کے الیکٹرک نے کراچی والوں کی زندگی جہنم بنادی، شہری لوڈشیڈنگ کیخلاف دن رات سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کا راج ہے، ایسے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔

مختلف علاقوں میں ٹیکنیکل فالٹس کےنام پرگھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی ہے، برسوں گزر گئے لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔

- Advertisement -

ناظم آباد،لیاقت آباد،نارتھ کراچی،فیڈرل بی ایریا،گلستان جوہرسمیت شہربھرمیں بارہ سےاٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

بدترین لوڈ شیڈنگ نے کراچی والوں کا صبر چھین لیا اور دن رات سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں اسکیم تینتیس کے مختلف علاقوں میں بارہ گھنٹے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے ، مشتعل افراد نےسڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکےآگ لگادی، جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی احتجاج جاری رہےگا،گزشتہ روز رات ایک بجے بجلی بند کی گئی جوبارہ گھنٹے معطل رہی، علاقہ میں سولہ گھنٹے غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن گیا ہے، فالٹس کی درستگی اور مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کی جارہی ہے

لسبیلہ اور رضویہ سوسائٹی والوں نے سڑک پر احتجاج کیا اور ٹریفک بند کردی جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کےخلاف ناظم آباد اور گلبہارمیں بھی احتجاج ہوا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی میں دس سے پندرہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ظلم ہے، بچوں بزرگوں اور بیماروں کا براحال ہے۔

گھنٹوں بجلی نہ ہونے پرلائنزایریا میں گرمی کے ستائے مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف نعرے لگائے اور روڈ پردھرنا دیا۔

موسیٰ کالونی میں رہنے والوں کی برداشت بھی جواب دے گئی،عورتیں بچے اوربوڑھے بجلی کی بندش کے خلاف کئی گھنٹے احتجاج کرتے رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں