ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

آزادکشمیر میں احتجاج رنگ لے آیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: عوام کا احتجاج رنگ لے لایا، آزادکشمیرحکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر حکومت عوامی احتجاج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔ عوامی احتجاج پر حکومت نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پورے آزادکشمیر میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن کیا گیا۔ آزادکشمیر میں عوام نے بجلی بل جمع نہ کرانےکی مہم چلائی اور بل جلائے۔

- Advertisement -

حکومت آزادکشمیر نے منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدے میں ترمیم کو مسترد کر دیا۔ حکومتی وزرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منگلاڈیم اپ ریزنگ معاہدےمیں ترامیم کابینہ میں زیرغور آئی ہی نہیں

واضح رہے کہ واپڈا کی جانب سے منگلااپ ریزنگ معاہدے میں ترمیم کوحمایت حاصل نہ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں