ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

امریکا کے مختلف شہروں میں ٹرمپ کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف زبردست احتجاجی  مظاہرے جاری ہیں، مختلف شہروں میں اسکولز کے بچوں نے بھی ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدرمنتخب ہونے کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہاتھوں میں ناٹ مائی پریزیڈنٹ کے پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین ٹرمپ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

pro2

pro3

pro4

منی سوٹا، کولوراڈو، ڈینور اوریوٹا میں ہائے اسکولز کے طلباء سڑکوں پر آگئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سڑکیں بلاک کر دیں اور ”ٹرمپ صدر نامنظور“ سمیت دیگر نعرے لگاتے ہوئے قومی پرچم نذرآتش کئے۔

protest-12

pro6

pro-9

مظاہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ہر کوئی بہتر نتیجے کی توقع کررہا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

میامی، ایٹلانٹا، کیلی فورنیا، واشنگٹن سمیت امریکا کے دوسرے شہروں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہونے والے احتجاج میں عوام کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوتے ہیں جس میں درج ہوتا ہے کہ “ہم ٹرمپ کو اپنا صدر نہیں مانتے”۔

pro7

protest-10

نیویارک میں ہزاروں لوگوں نے مارچ کرتے ہوئے امیگریشن، ہم جنس پرستی کے حقوق جیسے مسائل پر مسٹر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے ۔

pro-13

پورٹ لینڈ میں پولیس کو مرچوں والے اسپرے اورربرکی گولیوں سے لیس کردیا گیا، لاس اینجلس میں پینتیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

pro-8

خیال رہے کہ صدر براک اوباما اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار رہی ہلیری کلنٹن نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو قیادت کا موقع دیں لیکن ان دونوں کی اپیل کے باوجود کئی شہروں میں لوگوں نے ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔


مزید پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری، پہلی بار وائٹ ہاؤس کے باہر تمام لائٹس بند


یورپی یونین کمیشن کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا اور یورپ کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

یاد رہے کہ  نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں جاری مظاہروں پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے، میڈیا کی جانب سے مظاہروں کو نمایاں کرنا ناانصافی ہے۔


مزید پڑھیں : انتخابات صاف اورشفاف ہوئے، میڈیا پیشہ ور مظاہرین کو بڑھاوا نہ دے، ٹرمپ


ٹرمپ نے مظاہرین کو پیشہ ور قرار دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں