پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے بچنے کا آزمودہ طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے ماہر برقی امور نے بھاری بھرکم بجلی کے بلوں میں کمی کا انتہائی آزمودہ طریقہ بتادیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بجلی کے آلات اور بلنگ ماہر المالکی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک آلات کا مناسب انتخاب اور بجلی کے آلات کی خریداری کے وقت کچھ باتوں کا خیال رکھنا بجلی کے بھاری بل سے بچانے کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کا بھاری بل غیر مناسب اور غیرمعیاری بجلی کے آلات کے استعمال کی وجہ سے آتا ہے کیوں کہ صارفین سستے کے چکر میں غیرمعیاری چیزیں خرید لیتے ہیں لہذا بجلی کے آلات خریدتے وقت معلومات لازمی حاصل کریں کہ بجلی سے چلنے والی مشین کم بجلی خرچ کرتی ہے یا زیادہ۔

خیال رہے کہ سعودی حکام اپنے شہریوں کی سہولت کےلیے کم بجلی خرچ کرنے والے بجلی کے آلات کی خریداری کیلئے مہم چلاتے رہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں