جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کے لیے پلاٹ اور قرض ، بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سرکاری ملازمین کو پلاٹ اور گھر کے لئے قرض دینے کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی، اس حوالے سے پلان طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں چوبرجی گارڈن میں سرکاری ملازمین کے لئے 3 سہ منزلہ ٹاور بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کو پلاٹ دینے اور گھر کے لئے قرض کا پلان طلب کرلیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں سرکاری اسکولوں میں اسپوکن انگلش اور ریڈنگ آورز کے لئے فاؤنڈیشنل لرننگ پالیسی پنجاب کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے ہرڈسٹرکٹ میں ماڈل بازار قائم کرنے کے پراجیکٹ کے لئے ابتدائی 2 ارب 58 کروڑ کی بھی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپلانٹ پروگرام کے لئے اڑھائی ارب روپے کی منظوری دی ، پنجاب بھر میں لیور، کڈنی،بون میرو اور دیگر ٹرانسپلانٹ کئے جائیں گے۔

اجلاس میں کابینہ نے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کے پرانے اور فرسودہ آلات تبدیل کرنے کی منظوری دے دی، 42 سال بعد بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیوی میں 464 خالی اسامیو ں پر بھرتیو ں کی منظوری دی گئی-

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں