اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

صوبوں‌ کو ٹیکس وصول کرنے کی اجازت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے صوبوں کو ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹرز سے ٹیکس وصولی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے جی ایس ٹی امور پر شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد صوبائی وزرائے خزانہ نے اپنی قیمتی آرا بھی پیش کیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں اکتوبرسے نافذ ہونے والے سنگل پورٹل سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’سیلز ٹیکس امورپر وفاق اورصوبوں میں اتفاق رائے از حد ضروری ہے،وفاق اور اس کی اکائیوں میں ٹیکس امورپرمؤثر تعاون ہوناچاہئے‘۔

ایف بی آر کو صوبوں سے مزید مشاورت ، اسٹینڈرڈ انکم ٹیکس ریٹرن تیارکرنے کی ہدایت کی گئی۔

وزیرخزانہ کی صوبوں کوریستورانوں اور ٹرانسپورٹرز سے سےٹیکس وصولی جاری رکھنےکی اجازت دی۔

اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹول مینوفیکچرنگ پر سیلزٹیکس وصولی وفاق حاصل کرےگا جبکہ ٹرانسپورٹیشن بزنس ، تعمیرات پر ٹیکسز صوبوں کا اختیار ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق آپریشنل معاملات اور باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جو براہ راست وزیر خزانہ کو رپورٹ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں