مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بھی نواز شریف کی طرح سافٹ کو سے نکالا گیا۔
مشاہد حسین سید نے اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ عمران خان اقتدار کیلیے بہت طاقت ور امیدوار ہیں، اپوزیشن بہت مقبول ہے انہیں ڈنڈے سے نہیں دبایا جا سکتا۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ طاقت کے پانچ مراکز میں سے ایک لاہور میں عمران خان بیٹھا ہے، پنجاب کے الیکشن کا مطلب پورے پاکستان کا الیکشن ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبوں اور پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن کا فیصلہ کوئی اور کرے گا، صوبوں میں الیکشن کا حکم سپریم کورٹ نے دیا اگر فیصلہ ہم کرتے تو بہتر تھا۔